0
Thursday 20 Oct 2016 23:19

لسبیلہ، کان میں پھنس جانیوالے چینی انجینئرز کی لاشیں مل گئیں

لسبیلہ، کان میں پھنس جانیوالے چینی انجینئرز کی لاشیں مل گئیں
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں دودر کے مقام پر سیسہ اور زنگ کی کان میں پھنسے ایک پاکستانی مزدور کو بچانے کے لیے جانے والے 2 چینی انجینئرز کی لاشیں 4 ہفتے بعد نکال لی گئیں۔ ایم ایم سی ہوائے دودر مائننگ کمپنی (ایم ایچ ڈی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چینی انجینئرز اور ریسکیو ٹیموں نے بدھ 19 اکتوبر کی صبح دوبارہ تلاش کا کام شروع کیا اور کان میں اُس جگہ پر پہنچ گئے جہاں چینی انجینئرز پھنسے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ کان میں پھنس جانے والے پاکستانی مزدور کی لاش اب تک نہیں مل سکی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ دونوں چینی انجینئرز کی لاشیں رات گئے کان سے باہر نکالی گئیں، جنھیں پوسٹ مارٹم اور میڈیکل لیگل کارروائی کے لیے کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ چینی انجینئرز کے اہلخانہ پہلے ہی سے کراچی میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 577159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش