0
Thursday 20 Oct 2016 23:56

شکارپور ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ 36 ہزار 200 ووٹ لیکر کامیاب

شکارپور ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ 36 ہزار 200 ووٹ لیکر کامیاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 شکارپور میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 ہزار 800 ووٹوں کے فرق سے میدان مار لیا ہے۔ پی ایس 11 شکارپور کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز شیخ 36 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار مولانا ناصر محمود سومرو 27 ہزار 400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ شیعہ علما کونسل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز شیخ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی پی کے منتخب امیدوار امتیاز شیخ 2013ء کے عام انتخابات میں اسی نشست سے مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور اسی حلقے سے دوبارہ الیکشن لڑ کر منتخب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 577172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش