0
Friday 21 Oct 2016 13:01

خیبر پختونخوا انجینئرز ایسوسی ایشن قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا انجینئرز ایسوسی ایشن قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبے کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں فرائض انجام دینے والے انجینئرز کو درپیش مسائل کے حل، نئے انجینئر گریجویٹس کی رہنمائی، روزگار کی تلاش میں مدد اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے خیبر پختونخوا انجینئرز ایسوسی ایشن کے نام سے نئی تنظیم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے عہدیداروں کے چناو کیلئے باقاعدہ انتخابات کرائے جائیں گے، اسی طرح انجینئرز کو درپیش مسائل حکومت کے علم میں لانے کیلئے 28 اکتوبر کو پشاور میں جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا گیا، جس میں حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کیا جائیگا۔ یہ فیصلے محکمہ مواصلات وتعمیرات، محکمہ بلدیات، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ آبپاشی اور دیگر شعبوں میں فرائض انجام دینے والے انجینئرز کے غیر رسمی اجلاس میں کئے گئے، جس میں عبدالولی یوسفزئی، عطاء الرحمن، اعجاز افضل خان، حیدر علی، علی خان، قدرت اللہ، زرگل خان، امجد خان، فخر عالم، بابر مجید، رضوان اللہ، فرید گل اور ایم آفاق خالد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مختلف محکموں میں فرائض انجام دینے والے انجینئرز اگلے گریڈز میں ترقی سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں۔ جنہیں حل کرنے کیلئے انہیں ایک پلیٹ فارم اکٹھا کیا جائیگا، جائز حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کی جائیگی اور جلد از جلد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر کے حکومت کو پیش کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 577234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش