0
Friday 21 Oct 2016 17:57

گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے درمیان لفظی جنگ پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے درمیان لفظی جنگ پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کی ایک دوسرے پر الزام تراشی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے، دونوں نے جو الزامات ایک دوسرے پر لگائے ہیں، اس سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، گورنر سندھ اور مصطفٰی کمال کے الزامات نے واضح کر دیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کا ذمہ دار کون ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا کہ 12 مئی اور سانحہ بلدیہ فیکٹری کو بھلایا نہیں جا سکتا، گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال پہلے کیوں خاموش تھے اور گورنر سندھ فوری مستعفی ہو جائیں۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ گورنر سندھ اور مصطفٰی کمال کو کراچی بدامنی کیس میں شامل تفتیش کرے، اور عدالتی کمیشن تشکیل دے کر الزامات کی تحقیقات کرائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 577285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش