0
Friday 21 Oct 2016 20:16

کراچی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے شہر سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق دہشت گرد خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر ہیں اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنا رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 577309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش