QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، کم سن بچہ جاں بحق

21 Oct 2016 10:48

اسلام ٹائمز: لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ جانی بیڑی کے علاقے میں سڑک کنارے ہوا، جہاں ایک بچے کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ جانی بیڑی کے علاقے میں سڑک کنارے ہوا، جہاں ایک بچے کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 577313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577313/ڈیرہ-بگٹی-میں-بارودی-سرنگ-کا-دھماکہ-کم-سن-بچہ-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org