0
Friday 21 Oct 2016 22:48

گورنر سندھ عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کا تنازعہ ان کے گھر کا معاملہ ہے، سہیل انور سیال

گورنر سندھ عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کا تنازعہ ان کے گھر کا معاملہ ہے، سہیل انور سیال
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ گورنر عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال کا تنازعہ ان کے گھر کا معاملہ ہے، لزامات کی تحقیقات اداروں کی ذمہ داری ہے، اس زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ ماضی میں ایک ہی پارٹی میں رہنے والے اب ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں، ان الزامات کی تحقیقات کرنا حکومت اور اداروں کا کام ہے۔ اس سے پہلے آبادگاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نے گنے کا سرکاری ریٹ 182 روپے فی من مقرر کیا ہے لیکن چاول کی فصل کا ریٹ مقرر کرنا حکومت سندھ کی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، ناکام لیگ دوسرے شعبوں کی طرح زراعت کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادگاروں نے 23 اکتوبر کو سندھ میں ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت آبادگاروں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 577326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش