0
Friday 21 Oct 2016 22:54

کوہاٹ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

کوہاٹ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ افریقی بانڈہ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلے سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے افریقی بانڈہ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا، اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔  دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 577327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش