0
Saturday 22 Oct 2016 00:27

تحریک انصاف بیک ڈور چینل پر یقین رکھتی ہے نہ کسی ایسے چینل کا سہارا لے گی، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف بیک ڈور چینل پر یقین رکھتی ہے نہ کسی ایسے چینل کا سہارا لے گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سینیٹر رحمان ملک کے بیان کو زہنی اختراع اور سراسر جھوٹ قرار دیدیا ہے۔ کہتے ہیں رحمان ملک زرداری صاحب کی عینک سے سیاست کا مطالعہ کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر رحمان ملک کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بیک ڈور چینل پر یقین رکھتی ہے نہ کسی ایسے چینل کا سہارا لے گی، رحمان ملک زرداری صاحب کی عینک سے سیاست کا مطالعہ کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرداری صاحب کی ہدایت پر رحمان ملک نون لیگ کی پراپیگنڈا مشینری کو سہارا دینے آگے بڑھے ہیں، احتجاج کی آڑ میں پس پردہ مذاکرات اور سیاسی لین دین کی قبیح رسم زرداری صاحب کی ایجاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بھی زرداری صاحب کھل کر سامنے آنے کی بجائے آنکھ مچولی کھیلنے میں مصروف ہیں، عمران خان زرداری صاحب کی طرح سیاسیت نہیں بلکہ وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں، وزیر اعظم کے احتساب کیلئے بیک ڈور چینلز کی نہیں سامنے سے مقابلے کی جرات درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے احتساب اور حزب اختلاف کے مشترکہ ضوابط کار کی روشنی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کم کوئی مقصد ہے نہ مطالبہ، رحمان ملک اور انکے قائد دبئی میں بیٹھ کر جمع تفریق کریں، تحریک انصاف سے اس کی توقع مت کریں۔ شاہ محمود نے واضح کیا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں لاکھوں پاکستانیوں سے وزیر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 577345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش