QR CodeQR Code

مردان، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق

22 Oct 2016 15:17

اسلام ٹائمز: چمرنگ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چمرنگ میں چاروں افراد اپنی گاڑی پر عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی باقاعدہ طور پر روکی اور فائرنگ کرکے چاروں افراد کو قتل کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چمرنگ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے ایک مقام پر کار روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ چاروں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت بابر، شیر رحمان، گل بہار اور میزبان کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں پولیس نے قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں اور لواحقین سے بھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 577503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577503/مردان-نامعلوم-موٹرسائیکل-سواروں-کی-کار-پر-فائرنگ-چار-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org