QR CodeQR Code

ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ، وفاق اور سندھ آمنے سامنے

22 Oct 2016 17:27

اسلام ٹائمز: سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے 6 ارب 41 کروڑ کی کٹوتی پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پھٹ پڑے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتجاجی خط لکھا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نام پر ایف بی آر نے براہ راست جو رقم کاٹی ہے وہ واپس کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی براہ راست کٹوتی پر وفاق اور سندھ پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسحاق ڈار کو احتجاجی خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے 6 ارب 41 کروڑ کی کٹوتی پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پھٹ پڑے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتجاجی خط لکھا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نام پر ایف بی آر نے براہ راست جو رقم کاٹی ہے وہ واپس کی جائے، 7 محکموں کی رقم اسٹیٹ بینک سے براہ راست کٹوتی کی گئی جو غلط طریقہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 577544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577544/ودہولڈنگ-ٹیکس-کا-معاملہ-وفاق-اور-سندھ-آمنے-سامنے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org