QR CodeQR Code

انٹرنیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ، مکمل بلیک آؤٹ، ویب سائٹس بند

22 Oct 2016 17:44

اسلام ٹائمز: ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہیکرز نے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چرا لیا گیا ہے البتہ مضبوط نظام کی وجہ سے گوگل اور فیس بک جیسے اداروں کے سسٹم میں نقب نہیں لگائی جاسکی، امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں گزشتہ شب تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا اور مکمل بلیک آؤٹ رہا، حملہ اس قدر شدید تھا کہ سے دنیا کی بڑی بڑی ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی تاریخ میں سب سے مہلک حملہ کیا گیا ہے، بڑی بڑی ویب جن میں نیٹ فلیکس، پے پیل، ٹوئٹر، واٹس ایپ، اے بی کی ویب سائٹس گھنٹوں بند رہیں۔ سائبر کرائم کے اس حملے میں پلے اسٹیشن جیسے آن لائن سرور بھی متاثر رہے۔ تاہم گوگل اور فیس بک جیسے اداروں کو اس سب سے کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس بلیک آوٹ کے دوران یہ ادارے اپنی جگہ انٹرنیٹ پر موجود تھے، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اس بلیک آوٹ سے بچ نہیں سکا۔ نامعلوم ہیکرز نے امریکا اور برطانیہ میں لگے بڑے سرورز کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد ٹوئٹر، واٹس ایپ، نیٹ فلیکس، پے پیل، ای بے پر مکمل بلیک آؤٹ رہا۔

ماہرین کے مطابق بلیک آوٹ کے بعد پہلے یہ سمجھا گیا کہ انٹرنیٹ کو توانائی فراہم نے والے ادارے پر حملہ کیا گیا لیکن جب دنیا بھر میں انٹرنیٹ اداروں کے رابطے منقطع ہوئے تو پتہ چلا کہ یہ خیال غلط ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ ہیکرز نے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا چرا لیا گیا ہے البتہ مضبوط نظام کی وجہ سے گوگل اور فیس بک جیسے اداروں کے سسٹم میں نقب نہیں لگائی جاسکی۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حملے کے دوران دنیا کی چند اہم ترین ویب سائٹس گھنٹوں بند رہیں جنہیں اب بحال کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 577552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577552/انٹرنیٹ-کی-تاریخ-کا-سب-سے-بڑا-حملہ-مکمل-بلیک-آؤٹ-ویب-سائٹس-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org