0
Saturday 22 Oct 2016 22:55

مصری عدالت کیجانب سے مرسی و ساتھیوں کی اپیل مسترد اور 20 سال قید کی سزا کی توثیق

مصری عدالت کیجانب سے مرسی و ساتھیوں کی اپیل مسترد اور 20 سال قید کی سزا کی توثیق
اسلام ٹائمز۔ مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی و دیگر ساتھیوں کو 20 سال قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں قائم اپیل ٹریبونل نے آج معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت الاخوان المسلمون کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے قید کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیل کو نمٹاتے ہوئے فوجداری عدالت سے دی جانے والی 20 سال قید بامشقت کی سزاؤں کی توثیق کر دی۔ فوجداری عدالت نے 21 اپریل 2015ء میں معزول صدر مرسی اور ان کے ساتھیوں کو 5 دسمبر 2012ء کو قاہرہ کے صدارتی محل کے قریب ہنگامہ آرائی اور سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کے الزام میں بیس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ مصری قانون دانوں کا کہنا ہے کہ اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد یہ سزائیں ناقابل تنسیخ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 577682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش