0
Sunday 23 Oct 2016 02:57

2 نومبر کو اسلام آباد نہیں تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائے گی، احسن اقبال

2 نومبر کو اسلام آباد نہیں تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائے گی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھونس، دھمکی، ڈنڈے اور گولی سے ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے اور 2 نومبر کو اسلام آباد نہیں تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں اتحاد اور امید کی ضرورت ہے، دشمن سرحدوں پر ہے، ایسی صورت حال میں ملک کے اندر کشمکش ملک کو کمزور کر سکتی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ کی آزادی کے لئے تحریک چلائی تھی، وزیراعظم نوازشریف آئین، قانون اور اداروں کا احترام کرتے ہیں اور پاناما لیکس کے حوالے سے ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں وہ پہلے بھی عدالت میں پیش ہوئے اور آئندہ بھی پیش ہوں گے، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں، صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو مجرم نہیں ٹھہرایا جاسکتا، فیصلہ عدالت کے ہاتھ میں ہےجرم ثابت ہو گیا تو حکومت کو سزا ہو جائے گی لیکن ابھی تک عدالت نے مقدمہ سنا نہیں اور عمران خان نے فیصلہ سنا دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کے بہت بڑے ہمدرد اور بہت بڑے دشمن ہیں ان کے طرز سیاست سے ہمیں مزید کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، وہ جہاں بھی حکومت مخالف تقریر کرتے ہیں (ن) لیگ کو جیت مل جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھونس، دھمکی، ڈنڈے اور گولی سے ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے پاکستان کے عوام کو حکومت پر اعتماد ہے عوام وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیں گے اور 2 نومبر کو اسلام آباد نہیں تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 577696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش