QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنیکا پلان تیار کرلیا، حتمی منظوری عمران خان دیں گے

23 Oct 2016 19:45

اسلام ٹائمز: پلان اے کے مطابق پشاور اور ہزارہ سے آنے والے کارکنان گولڑہ موڑ سے داخل ہو کر کشمیر ہائی بند کریں گے جبکہ جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے فیض آباد سے زیروپوائنٹ تک اکھٹے ہونا ہے، زیرپوائنٹ پر مین اسٹیج لگے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کے مطابق زیرو پوائنٹ کو تحریر اسکولائر بنایا جائیگا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ملک بھر سے آ کر اسلام آباد کا لاک ڈاون کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کھلاڑیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 2 نومبر کو ساری رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد داخل ہوں اور زیرو پوائنٹ کے مقام پر پڑاو ڈالیں۔ پلان اے کے مطابق پشاور اور ہزارہ سے آنے والے کارکنان گولڑہ موڑ سے داخل ہو کر کشمیر ہائی بند کریں جبکہ جڑواں شہر کے کھلاڑیوں نے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ تک اکھٹے ہوں۔ زیرپوائنٹ پر مین اسٹیج لگے گا۔ اسی طرح پنجاب سے آنے والی ریلیاں روات کے مقام پر پڑاو ڈالیں گی۔ کشمیر کی طرف سے آنے والے کارکنان بارہ کہو کے مقام اٹھال چوک پر جمع ہوں گے اور اسلام آباد کا داخلی راستہ بند کریں گے۔ پولیس کی مزاحمت کی صورت میں تحریک انصاف نے پلان بی کی بھی تیاری کر رکھی ہے جس کے مطابق اگر کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں تو متعلقہ تھانے کے سامنے دھرنا دیا جائیگا جس میں دو سو کے قریب لوگ شریک ہوں گے۔ پلان کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 577880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577880/تحریک-انصاف-نے-اسلام-ا-باد-بند-کرنیکا-پلان-تیار-کرلیا-حتمی-منظوری-عمران-خان-دیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org