QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے، اس مسئلے کو ہر سطح پر اُٹھانا ہماری ذمہ داری ہے، یعقوب شہباز

23 Oct 2016 20:08

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایس یو سی کے پولیٹیکل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے، پاکستانی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں، اگر کشمیر پر مسلمانوں پر مظالم ہونگے تو پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت مسلسل جاری ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، ہم کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، بھارت بے گناہ عوام کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے دکھائی نہیں دے رہیں، اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل و غارت گری سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے، گزشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے، اس مسئلے کو ہر سطح پر اُٹھانا ہماری ذمہ داری ہے، مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چاہیئے، پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے، پاکستانی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں، اگر کشمیر پر مسلمانوں پر مظالم ہونگے تو پاکستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 577894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/577894/مسئلہ-کشمیر-ہمارا-بنیادی-ہے-اس-مسئلے-کو-ہر-سطح-پر-ا-ٹھانا-ہماری-ذمہ-داری-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org