0
Sunday 23 Oct 2016 20:30

مولانا فضل الرحمان خود کو "کھانے اور کھلانے" والے ہر حکمران کا فطری اتحادی سمجھتے ہیں، مراد سعید

مولانا فضل الرحمان خود کو "کھانے اور کھلانے" والے ہر حکمران کا فطری اتحادی سمجھتے ہیں، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں مال بنانے اور گاہک تلاش کرنے کا فن جانتے ہیں، مولانا خود کو "کھانے اور کھلانے" والے ہر حکمران کا فطری اتحادی سمجھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے کہا کہ مولانا بلامعاوضہ وکالت پر یقین نہیں رکھتے، حکومت کی شان میں مولانا کی قصیدہ گوئی کسی بریف کیس یا پس پردہ ڈیل کا نتیجہ ہے، اسلام آباد سے جاری بیان مراد سعید نے کہا کہ مشرف دور میں مولانا اپوزیشن لیڈر بن کر مشرف کی وردی کا تحفظ کرتے رہے، پیپلز پارٹی آئی تو مولانا سوئس بینکوں میں محفوظ لوٹ مار کی دولت حلال قرار دینے کے جتن کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ مولانا کشمیر کمیٹی اور دو وزارتوں کے عوض پانامہ لیکس کے اثرات سے وزیر اعظم کو محفوظ رکھنے کیلئے وظائف میں مصروف ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو تنقیدم کا نشانہ بناتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مولانا مودی اور نواز شریف دونوں کے بارے میں ایک لفظ بولتے ہیں، نہ ہی سننا گوارا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 577897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش