0
Sunday 23 Oct 2016 17:20

ایران میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، عبداللہ عبداللہ

ایران میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، عبداللہ عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ایران میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ کابل میں ملکی اور غیر ملکوں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ایران میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خبریں رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ایران میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ سے متاثر بعض افغان ذرائع نے گذشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کے ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا ہے۔ سب سے پہلے برطانوی اخبار گارڈین نے تہران میں طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام اور طالبان وفد کے دورہ ایران کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبون نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اس خبر کو من و عن شائع کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 577899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش