0
Sunday 23 Oct 2016 20:49

عمران خان اسلام آباد سے پہلے خیبرپختونخواہ بند کریں، جمشید دستی

عمران خان اسلام آباد سے پہلے خیبرپختونخواہ بند کریں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان میاں نواز شریف کی بی ٹیم ہے، اسلام آباد بند کرنا ہے تو پہلے کے پی کے کا پہیہ جام کریں، تربیلہ ڈیم بند کریں ساتھ دیں گے، اگر کے پی کے بند نہیں کرتے تو قوم کے ساتھ دھوکہ بھی نہ کریں، سپریم کورٹ میں کچھ نہیں ہو گا، کون لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کی کرپشن ثابت کرے گا۔ الگ صوبے کے قیام کے لئے بھی کسی نے کوئی آواز بلند نہیں کی۔ سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کو اقتدار جانے کے بعد سرائیکی خطہ یاد آیا اور پی ٹی آئی سرائیکی خطے پر پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے۔ این اے 150میں گیلانی، شاہ محمود اور بوسن نے ووٹ لیکر عوام کی طرف نہیں دیکھا، اسی لئے اس حلقہ کے لوگوں کی اپیل پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 150 کے حلقہ کے علاقہ گارڈن ٹاؤن کے رہائشی سیاسی و سماجی شخصیت میاں مظہر عباس جٹ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر میاں مظہر عباس جٹ، اجمل حمید خان، میاں وسیم جٹ بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میاں مظہر عباس جٹ نے کہا کہ گیلانی ہو یا شاہ محمود اور بوسن ووٹ لینے کے لئے آجاتے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا راستہ دکھاتے ہیں اور حلقہ کی غریب عوام کی کچھ نہیں سنتے۔ اسی لئے ان سب بڑ ی جماعتوں کی بجائے عوامی راج پارٹی میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا باقائدہ اعلان کرتے ہیں اور تادم جمشید دستی کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ میں عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ جس شیرپائو کے بیٹے کو انہوں نے کے پی کے میں برطرف کیا اس کو صرف 6 ماہ بعد ہی کیوں پھر حکومت میں شامل کر دیا؟ وہ کیسے صرف چھ ماہ میں پاک وصاف ہو گئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد میں کچھ نہیں ہو گا۔ جبکہ رحمان ملک سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں جبکہ اسحق ڈار سمیت حکومت کے پانچ پیارے بھی سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 577905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش