QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

24 Oct 2016 14:58

اسلام ٹائمز: پولیو ورکرز پر مشتمل 10 ہزار 381 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 10 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں، 932 فکسڈ ٹیمیں، 636 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 101 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیو کے عالمی دن کے موقع پرخیبرپختونخوا میں آج 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مہم کے دوران 46 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے کور آر ڈی نیٹر محمد اکبرخان کے مطابق صوبے میں 36 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مہم آئی ڈی پیز اور افغان مہاجر کیمپوں میں بھی چلائی جائے گی۔ جس کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 10 ہزار 381 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 10 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں، 932 فکسڈ ٹیمیں، 636 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 101 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 578067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578067/خیبرپختونخوا-میں-3-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org