QR CodeQR Code

پرویز رشید تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنیکی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

24 Oct 2016 15:22

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے، وزیراعظم اور انکے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے، وزیراعظم اور انکے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، کیونکہ مجرم خود کو بچانے کیلئے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مجرم خود کو بچانے کیلئے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے، وفاقی وزیر کو اتنے عرصے بعد خیال آیا کہ اجلاس میں دیگر لوگ بھی شریک تھے، اتنے عرصے تک انہیں دیگر لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 578070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578070/پرویز-رشید-تحقیقاتی-اداروں-کو-گمراہ-کرنیکی-ناکام-کوشش-کر-رہے-ہیں-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org