0
Monday 24 Oct 2016 15:57

کراچی بدامنی کے پیچھے پیپلز پارٹی کے بااثر افراد کا ہاتھ ہے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی بدامنی کے پیچھے پیپلز پارٹی کے بااثر افراد کا ہاتھ ہے، خواجہ اظہار الحسن
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں بدامنی اور موجودہ صورت حال کے پیچھے پیپلز پارٹی کے بااثر افراد کا ہاتھ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں 2 لاکھ سے زائد نوکریاں بانٹی گئیں، لیکن شہری علاقوں کو محروم رکھا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں پیچی گئیں، نوکریوں کے معاملے پر وائٹ پیپز لا رہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پالیسی معتصبانہ ہے، جبکہ شہر میں موجودہ بدامنی کی صورت حال کے پیچھے بھی پیپلز پارٹی کے بااثر افراد کا ہاتھ ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نمائندوں کو کام سے روکا جا رہا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف سارش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے اور شہری علاقوں کے نمائندوں کی آواز پر کان دھرا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا دور پیپلز پارٹی کے دور سے بہت اچھا تھا اور ہمیں پیپلز پارٹی کی حرکتوں کی وجہ سے پرویز مشرف کے دور کو اچھا کہنا پڑتا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کی حرکتوں کی وجہ سے 2 بار حکومت برطرف ہوئی، وزیر بلدیات صاحب پرویز مشرف کو برا بھلا مت کہیں، ان کے پیپلز پارٹی پر بہت احسانات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 578074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش