0
Monday 24 Oct 2016 19:02

بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شرانگیزیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، مولانا حسین مسعودی

بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شرانگیزیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، مولانا حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد حسین مسعودی نے کہا کہ بھارتی جارحیت، دھمکیوں اور شر انگیزیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں، اس وقت پاکستانی قوم پوری طرح متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے اور ملک کی سلامتی، بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائیگی، بھارت یا افغانستان نے ملک کی طرف میلی نگاہ سے دیکھا تو اسے کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے کیونکہ اس وقت بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اتر آئی ہے اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں، کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام سے خطے میں بد امنی کی فضاء قائم ہے جس کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 578159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش