0
Monday 24 Oct 2016 19:20

وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں اور وہ شکارپور کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے، امتیاز شیخ

وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں اور وہ شکارپور کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں اور وہ شکارپور کو بھی ترجیح دیں گے اور شکارپور کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ الیکشن کے روز جے یو آئی کے امیدوار نے مختلف میڈیا کے ذریعے رینجرز، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور تحریری طور پر کوئی شکایت نہیں کی لیکن چار روز بعد ان کے ذہن میں دھاندلی کی بات ہے یہ اور بات ہے، الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، دھاندلی کا الزام لگانا پاکستان رینجرز پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کے مزاروں پر حاضری دینے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ووٹ نہ دینے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو آگاہ کیا ہے اور چیئرمین نے اسی سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ہمیں کوئی شکایت نہیں، پارٹی ہمارے ساتھ رہی ہے اور اگر کسی نے ساتھ نہیں دیا تو وہ پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے اور یہ مسئلہ فورم میں اٹھائیں گے کیونکہ فارورڈ بلاک کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ پر شکارپور کے عوام نے کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شکارپور کے روڈ، ڈرینیج اور صحت ہے، وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں اور وہ شکارپور کو بھی ترجیح دیں گے اور شکارپور کے عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 578164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش