QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت نے کم طالب علموں والے سکول بند کرنیکا فیصلہ کرلیا

24 Oct 2016 23:40

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے سکولز کو نوٹسز جاری کئے ہیں کہ اگر ایک ماہ میں طالب علموں کی تعداد نہ بڑھائی گئی تو ایسے تمام سکولوں کو بند کردیا جائیگا، جہاں طالب علموں کی تعداد پچاس سے کم ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیم عام کرنے کی دعویدار خیبر پختونخوا حکومت نے ایسے سکول بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں بچوں کی تعداد پچاس سے کم ہے۔ اس حوالے سے دیر اپر اور سوات میں ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرز نے سکولوں کو نوٹسز بھی جاری کئے ہیں اور کہا ہے کہ سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ نوٹسز میں ہیڈ ماسٹرز کو کہا گیا ہےکہ والدین اساتذہ کمیٹی اور علاقائی عمائدین کی مدد سے گھر گھر جاکر انرولمنٹ مہم چلائیں اور سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں داخل کرائے جائیں۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ بعد ایسے سکولوں کو بند کیا جائےگا جس میں بچوں کی تعداد پچاس سے کم ہو، یہ پالیسی اخراجات کم کرنے کی غرض سے اپنائی گئی ہے۔ دوسری جانب عوام نے حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حکومت سے مزید سکول تعمیر کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت پہلے سے قائم سکولوں کو ہی بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 578212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578212/پختونخوا-حکومت-نے-کم-طالب-علموں-والے-سکول-بند-کرنیکا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org