0
Monday 24 Oct 2016 23:37

کرپشن کیخلاف احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

کرپشن کیخلاف احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رات ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جو ڈاکٹر طاہر القادری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے متنازعہ بیانات تک معذرت بھی کی ہے جس پر طاہرالقادری نے انہیں کہا کہ اسکی قطعاً ضرورت نہیں ہم آگے کی بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے حوالے سے تحریک انصاف پہلے کی طرح اب بھی ہمارے ساتھ ہے اور کرپشن کے خاتمے کی تحریک میں ہم ہر اس شخص کا ساتھ دیں گے جو ظلم کے نظام کو بدلنے کیلئے باہر نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے آخری سانس تک لڑوں گا، قصاص تحریک کے علاوہ بھی کرپشن، دہشت گردی، آئین کے آرٹیکل 1 سے لے کر 40 تک پر عمل درآمد قومی ایشوز ہیں اور ہمارے سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے وفود آپس میں ملاقات کریں گے اور احتجاجی تحریک کی جزئیات طے کریں گے، اس حوالے سے میں نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کو ضروری ہدایات دے دیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ہمارے 14 بےگناہ کارکنوں کی لاشیں گرائی ہیں، بےگناہ کارکنوں کا خون ہم پر قرض ہے، انصاف کیلئے مرتے دم تک جدوجہد جاری رکھوں گا سرنڈر نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت اسلام آباد کے احتجاج میں شریک ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک اس وقت انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اردن میں ہیں۔ 27 اکتوبر کے بعد وہ لندن آئیں گے، جہاں سے وہ مراکو جائیں گے، مراکو کے بعد بھی انکی کچھ انٹرنیشنل مصروفیات ہیں تاہم تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین اگلے24گھنٹے میں ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 578213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش