QR CodeQR Code

عمران خان نوازشریف کو ہٹا کر خود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، جاوید ہاشمی

25 Oct 2016 00:41

اسلام ٹائمز: ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کو کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوگی، اگر ادارے ٹوٹے تو ملک کا نقصان ہوگا، مجھے حکومت کی نہیں قوم کے مستقبل کی فکر ہے، جب کہ نوازشریف پر جرم ثابت ہو تو انہیں ضرور سزا ملنی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف نوازشریف کو ہٹا کر خود وزیراعظم بنناچاہتے ہیں لیکن 2 نومبرکو کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوگی۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں مشاورت کا کوئی نظام نہیں، عمران خان کو پتا نہیں کہ وہ کس کے کہنے پر سی پیک کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ان کو ایک گھنٹہ پہلے تک بھی فیصلے کا علم نہیں ہوتا، یہ فیصلے کہیں اور سے ہوتے ہیں، یہ فیصلے کون اور کس کے اشارے پر کر رہا ہے اس کا علم نہیں لیکن عمران خان نے سی پیک کو اہمیت نہیں دی جب کہ ان کے وزیراعلی پرویز خٹک کے سی پیک کے حوالے سے سوالات کے جوابات چینی سفیر نے دیئے۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ عمران خان صرف نواز شریف کو ہٹا کر خود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن 2 نومبر کو کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوگی اگر ادارے ٹوٹے تو ملک کا نقصان ہوگا، مجھے حکومت کی نہیں قوم کے مستقبل کی فکر ہے جب کہ نوازشریف پر جرم ثابت ہو تو انہیں ضرور سزا ملنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 578230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578230/عمران-خان-نوازشریف-کو-ہٹا-کر-خود-وزیراعظم-بننا-چاہتے-ہیں-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org