QR CodeQR Code

آئی پی ایس ایس کے زیر اہتمام سائیکو ایجوکیشن بارے سیمینار

25 Oct 2016 14:04

اسلام ٹائمز: سیمینار کا مقصد معاشرے میں ذہنی صحت کی بہتری کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔ اس موقع پر آئی پی ایس ایس کے سربراہ اور ممتاز سائیکالوجسٹ رفیع اللہ نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے انسانی زندگی میں ذہنی و نفسیاتی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجیکل سٹڈیز اینڈ سروسز پشاور (آئی پی ایس ایس) کے زیر اہتمام سائیکو ایجوکیشن اینڈ پیرنٹنگ سٹائل کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایجوکیشنل سوسائٹی پشاور کا تعاون بھی شامل رہا۔ سیمینار کا مقصد معاشرے میں ذہنی صحت کی بہتری کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔ اس موقع پر آئی پی ایس ایس کے سربراہ اور ممتاز سائیکالوجسٹ رفیع اللہ نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے انسانی زندگی میں ذہنی و نفسیاتی صحت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 578294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578294/ا-ئی-پی-ایس-کے-زیر-اہتمام-سائیکو-ایجوکیشن-بارے-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org