0
Tuesday 25 Oct 2016 16:28

انگلی کے اشارے پر حاصل کامیابی سازش تصور ہوگی، مولا بخش چانڈیو

انگلی کے اشارے پر حاصل کامیابی سازش تصور ہوگی، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور کی جائے گی۔ مشیر اطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے انگلی کے اشارے پر حاصل کی گئی کامیابی سازش تصور ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک طرف ہے اور عمران خان دوسری کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 578314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش