QR CodeQR Code

وزراء کا دہشتگردوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرنا شہداء کے خون سے غداری ہے، سرفراز نقوی

25 Oct 2016 22:07

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں خواتین کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیموں نے قبول کی، لیکن حکومت نے نااہلی کا ثبوت دیا، اگر سانحہ شکار پور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جاتا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جاتا تو پولیس ٹرینگ میں زیر تربیت نوجوانوں پر حملہ جیسے سانحات رونما نہ ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتہا پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ وہ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ سرفراز نقوی نے سانحہ کوئٹہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر نے ہر مکتب فکر کو اپنے پُرتشدد نظریہ کا ہدف بنایا ہے، حکومت ان عناصر کو دہشتگرد قرار دیکر سخت موقف اپنائے، ملک دشمن عناصر اور کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیساتھ حکومتی وزراء کی ملاقاتوں پر محب وطن پاکستانیوں کو تشویش لاحق ہے، حکومتی وزراء کا دہشتگردوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرنا شہداء کے خون سے غداری اور دہشتگردوں سے ہمدردی کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک عزیز پاکستان میں امن قائم کرنیوالے اداروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، کالعدم تنظیموں کیخلاف بلاتفریق آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں خواتین کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا، جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیموں نے قبول کی، لیکن حکومت نے نااہلی کا ثبوت دیا، اگر سانحہ شکار پور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جاتا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جاتا تو پولیس ٹرینگ میں زیر تربیت نوجوانوں پر حملہ جیسے سانحات رونما نہ ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 578402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578402/وزراء-کا-دہشتگردوں-کے-سربراہان-سے-ملاقاتیں-کرنا-شہداء-خون-غداری-ہے-سرفراز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org