0
Tuesday 25 Oct 2016 22:27

سندھ کے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم

سندھ کے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے میں قانونی و غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ نے 93 مدارس کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قانونی و غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے پولیس اور رینجرز سے بھی مدد لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہر میں جاری آپریشن کو بلاامتیاز جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث تنظیموں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے 93 مدارس کو بھی واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے۔ اجلاس میں سرکاری زمینوں پر قائم سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو گرانے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں امن وامان کا جائزہ لینے کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 578407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش