QR CodeQR Code

ترک حکومت ناکام بغاوت کے بعد گرفتار شدگان پر تشدد بند کرے، ہیومن رائٹس واچ

26 Oct 2016 10:08

اسلام ٹائمز: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکام بغاوت کی حمایت کے الزام گرفتار قیدیوں کو انتہائی تکیلف دہ اور اذیت ناک حالات میں رکھا گیا ہے، انہیں سونے نہیں دیا جاتا اور ان کے نازک اعضا کو متاثرکیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں تنظیم نے ہنگامی حکم ناموں کے تحت سرکای حکام کو قیدیوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ترک حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناکام بغاوت کے بعد گرفتار کیے گئے شہریوں پر تشدد بند کر دے۔ نیویارک سے جاری کی گئی رپورٹ میں تنظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس حکم نامے کو واپس لے، جس کے تحت پولیس کسی بھی شہری کو عدالت میں پیش کیے بغیر 30 دن تک حراست میں رکھ سکتی ہے، حکم نامے کے مطابق گرفتار شدگان کو 5 روز تک کوئی قانونی معاونت بھی حاصل نہیں ہو گی۔ تنظیم نے کہا کہ گرفتار شدگان کے ساتھ یہ سلوک بد ترین ظلم ہے، جس کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکام بغاوت کی حمایت کے الزام گرفتار قیدیوں کو انتہائی تکیلف دہ اور اذیت ناک حالات میں رکھا گیا ہے، انہیں سونے نہیں دیا جاتا اور ان کے نازک اعضا کو متاثرکیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں تنظیم نے ہنگامی حکم ناموں کے تحت سرکای حکام کو قیدیوں پر تشدد کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، پولیس اہلکار زیر حراست افراد کو ہراساں کرنے کیلئے ان سے کہتے ہیں کہ اگر انہیں ہلاک بھی کر دیا جائے تو کسی کو پروا نہیں ہو گی اور نہ ہی اہلکاروں سے کوئی باز پرس ہو گی، ترک حکومت نے تاحال اس رپورٹ پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 578452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578452/ترک-حکومت-ناکام-بغاوت-کے-بعد-گرفتار-شدگان-پر-تشدد-بند-کرے-ہیومن-رائٹس-واچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org