0
Wednesday 26 Oct 2016 10:21

2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر جمہوری منفی سوچ کا عکاس ہے، شاکر بشیر اعوان

2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر جمہوری منفی سوچ کا عکاس ہے، شاکر بشیر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایسی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، پی ٹی آئی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر جمہوری اور منفی سوچ کا عکاس ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان در اصل ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے، عمران خان کی سیاست میں انتشار کے علاوہ کچھ نہیں، انہیں عوامی مسائل سے نہیں بلکہ اقتدار سے دلچسپی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے قوم کے ساڑھے تین سال احتجاجی سیاست کی نظر کر دئے ہیں۔ خوشاب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں غیرجانبدارانہ احتساب پریقین رکھتی ہے، پانامہ لیکس کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اب کسی بھی جماعت یا فرد کے پاس احتجاج کرنے یا اسلام آباد بند کرنے کی باتیں کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، حکومت مخالف قوتیں اعلی جمہوری و اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھیں، احتجاج اور دھرنے ملک و قوم کے مفادات سے متصادم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 578454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش