0
Wednesday 26 Oct 2016 12:43

ہنگو، سڑک کنارے نصب سات مارٹر گولے برآمد

ہنگو، سڑک کنارے نصب سات مارٹر گولے برآمد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگو کے علاقے شاہو روڈ پر دہشت گردوں نے شہر کو تباہ کرنے کیلئے سات مارٹر گولے نصب کرکے انہیں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کردیا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے یہ منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولوں کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا کر تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان گولوں کو برآمد کرلیا گیا ہے، علاقے کا مزید بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور دیگر مقامات پر بھی بارودی مواد کی سرچنگ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارٹر گولے سڑک کنارے نصب کیے گئے تھے جن کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 578491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش