0
Wednesday 26 Oct 2016 12:47

وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی اہم ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے، جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، جبکہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 578495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش