QR CodeQR Code

ڈیرہ کے سابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کا جسمانی ریمانڈ

26 Oct 2016 14:30

اسلام ٹائمز: فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈی آئی خان کریم نواز بلوچ نے انصاف فوڈ سکیورٹی پروگرام 2015 میں زمینداروں کو گندم کے مفت بیج کی فراہمی غیر مستحق لوگوں کو اور کروڑوں روپے خورد برد کئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت کے جج سبحان شیر نے انصاف فوڈ سکیورٹی پروگرام میں کروڑوں روپے کی خورد برد میں مبینہ طور پر ملوث ملزم سابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈی آئی خان کریم نواز بلوچ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر صوبائی احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈی آئی خان کریم نواز بلوچ نے انصاف فوڈ سکیورٹی پروگرام 2015 میں زمینداروں کو گندم کے مفت بیج کی فراہمی غیر مستحق لوگوں کو اور کروڑوں روپے خورد برد کئے۔ جس پر صوبائی احتسا ب کمیشن نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ملزم سے اس حوالے سے تحقیقات کرنی ہے، لہٰذا عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے، جس پر فاضل عدالت نے ملزم سابق ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈی آئی خان کریم نوازبلوچ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر صوبائی احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 578507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578507/ڈیرہ-کے-سابق-ڈسٹرکٹ-ڈائریکٹر-زراعت-کا-جسمانی-ریمانڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org