QR CodeQR Code

سانحہ کوئٹہ کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی امریکی قونصل خانے کی محفل رقص میں شرکت

26 Oct 2016 22:19

اسلام ٹائمز: یاد رہے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی جی سندھ نے کراچی میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی ہے تاہم پولیس افسران کی اس موقع پر میوزیکل نائٹ میں شرکت پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان پولیس حالت سوگ میں ہے لیکن سندھ پولیس کے افسران کراچی میں امریکی قونصل خانے میں سجی محفل رقص میں لطف اندوز ہوتے رہے۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھی شرکت کی۔ سندھ پولیس کے کئی افسران بھی رقص و سرور کی محفل میں موجود تھے۔ محفل رقص میں ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل، ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے علاوہ ایس پی رینک کے افسران بھی شریک تھے۔ یاد رہے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی جی سندھ نے کراچی میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی ہے تاہم پولیس افسران کی اس موقع پر میوزیکل نائٹ میں شرکت پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 578672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578672/سانحہ-کوئٹہ-کے-بعد-اسپیکر-سندھ-اسمبلی-سمیت-پولیس-اعلی-افسران-کی-امریکی-قونصل-خانے-محفل-رقص-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org