QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے این اے 258 ملیر کے ضمنی انتخاب میں عبدالحکیم بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا

26 Oct 2016 22:34

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ این اے 258 ملیر کی نشست عبدالحکیم بلوچ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی، 2013ء کے عام انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 ملیر کے ضمنی انتخاب کے لیے عبدالحکیم بلوچ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے مطابق عبدالحکیم بلوچ این اے 258 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ این اے 258 ملیر کی نشست عبدالحکیم بلوچ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 2013ء کے عام انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے تاہم انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے اختلافات کے باعث قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 578676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578676/پیپلز-پارٹی-نے-این-اے-258-ملیر-کے-ضمنی-انتخاب-میں-عبدالحکیم-بلوچ-کو-ٹکٹ-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org