QR CodeQR Code

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کرپشن کو حکومت کیلئے چیلنج قرار دیدیا

27 Oct 2016 00:31

اسلام ٹائمز: ترقیاتی بینک کےصدر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گورننس اور سیکیورٹی صورتحال حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے، کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق گورننس کے ایشوز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کرپشن کو حکومت کیلئے چیلنج قرار دیدیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے مطابق کرپشن اور ٹیکس چوری حکومت کیلئے بڑے مسائل ہیں۔ دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے اب تک فنڈ ز فراہم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گورننس اور سیکیورٹی صورتحال حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے، کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق گورننس کے ایشوز ہیں۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی میدان میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہی، حکومت کو سرمایہ کاری لانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے اور اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہو گا۔ بولے دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے اب تک فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 578691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578691/ایشیائی-ترقیاتی-بینک-نے-بھی-کرپشن-کو-حکومت-کیلئے-چیلنج-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org