QR CodeQR Code

بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، مسعود خان

27 Oct 2016 10:38

اسلام ٹائمز: یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ بھارت کی افواج کا کشمیر میں داخل ہونا اس کے توسیع پسند عزائم کا عکاس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر محمد مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر  راجہ محمد فاروق خان اور وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947ء کا دن تاریخ میں کشمیری عوام کے لئے سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا۔ یوم سیاہ کے موقع پر صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا کہ بھارت کی افواج کا کشمیر میں داخل ہونا اس کے توسیع پسند عزائم کا عکاس ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت جب بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو اپنے ساتھ رہنے پر راضی نہ کر سکا تو اس نے جموں وکشمیر میں کالے قوانین متعارف کرائے۔


خبر کا کوڈ: 578730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578730/بھارت-نے-عالمی-قوانین-کی-خلاف-ورزی-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org