QR CodeQR Code

کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم 3 دہشتگرد ہلاک

27 Oct 2016 11:48

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کورنگی کاز وے پر کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نے کارروائی کرکے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے پر کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہکار زخمی بھی ہوا۔ ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کے مطابق ہلاک کئے گئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 578767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578767/کراچی-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-میں-کالعدم-تنظیم-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org