QR CodeQR Code

کراچی، کھلے سمندر میں کشتی سے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی 2400 کلو منشیات برآمد

27 Oct 2016 14:59

اسلام ٹائمز: ڈائریکٹر جنرل ایم ایس اے رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے میڈیا کو بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے تعاون سے جیوانی کے کھلے سمندر میں کارروائی کی، جس میں غیر ملکی باشندوں سمیت 9 منشیات اسمگلروں کو گرفتار اور کشتی کو ضبط کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی سے 2400 کلو منشیات برآمد کرکے 9 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے جیوانی کے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرکے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ایس اے رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع تھی کہ سمندر کے راستے منشیات کی بڑی مقدار ملک میں لائی جا رہی ہے، جس کے بعد پاک بحریہ کا تعاون بھی حاصل کیا گیا اور 24 اکتوبر کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے تعاون سے جیوانی کے کھلے سمندر میں کارروائی کی، جس میں 24 سو کلو منشیات برآمد ہوئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔ جمیل اختر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران اسمگلروں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس کوشش میں کشتی کو آگ بھی لگ گئی تھی، تاہم اہلکاروں نے غیر ملکی باشندوں سمیت 9 منشیات اسمگلروں کو گرفتار اور کشتی کو ضبط کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 578838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/578838/کراچی-کھلے-سمندر-میں-کشتی-سے-ڈیڑھ-ارب-روپے-مالیت-کی-2400-کلو-منشیات-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org