0
Thursday 27 Oct 2016 16:46

ایران اور روس کی مدد کے بغیر شام کے بحران کا حل ممکن نہیں، جان کیری

ایران اور روس کی مدد کے بغیر شام کے بحران کا حل ممکن نہیں، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لئے واشنگٹن کو ایران اور روس کی مدد کی شدید ضرورت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام کا بحران فوجی طاقت سے حل نہیں ہوسکتا، کہا کہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے ایران اور روس کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ جان کیری نے شیکاگو میں بین الاقوامی تعلقات کونسل میں شام کے بحران کے حل کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بعض ناکامیوں کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ باقی ہے کہ شام کے بحران کو سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ جان کیری نے کہا کہ بہت سے حلقوں کا اس بات پر یقین ہے کہ شام کے بحران کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شام بھیج کر اس ملک کے قانونی صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کی، ملک میں بحران پیدا کرکے لاکھوں شامی شہریوں کا خون بہایا اور دسیوں لاکھ شامی باشندوں کو ان کے گھروں سے بے گھر ہونے پر مجبور کیا۔ امریکہ نے بارہا اس بات پر زور دیا تھا کہ بشار الاسد کو طاقت کے ذریعے بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔ امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے بارے میں اس کے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 578980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش