0
Thursday 27 Oct 2016 23:52

راولپنڈی، لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

راولپنڈی، لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاؤن شروع
اسلام ٹائمز۔ لال حویلی کے باہر پولیس کا کریک ڈاون شروع ہو گیا ہے۔ پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر دھاوا بول کر گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لال حویلی کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنان کو دفعہ 144 کی بنا پر گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے لال حویلی کی طرف سامان لے کر جانے والی گاڑیاں بھی روک لی گئی ہیں۔ کریک ڈاون کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حویلی کے باہر کارکنان کل کے جلسے کی تیاریاں کر رہے تھے، پولیس نے سٹیج بھی ہٹا دیا ہے اور ساونڈ سسٹم بھی ساتھ لے گئی ہے۔ لال حویلی کے اطراف پولیس کی 40 گاڑیاں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل خطاب کریں گے اور پھر تاریخی ریلی کا آغاز ہوگا، ریلی کا اختتام کہاں ہوگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 579011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش