0
Friday 28 Oct 2016 01:40

تحریک انصاف کے 43 گرفتار کارکنان کے خلاف مقدمات درج، ملزمان آڈیالہ منتقل

تحریک انصاف کے 43 گرفتار کارکنان کے خلاف مقدمات درج، ملزمان آڈیالہ منتقل
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے لاک ڈاؤن سے پہلے حکومت نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے43 کارکن گرفتار کرکے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ گولڑہ میں سینتیس جبکہ تھانہ کوہسار میں چھ کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر جیل میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے بنی گالہ کا گھیراؤ کر رکھا ہے جبکہ عمران خان کو نظربند کرنے کا بھی امکان موجود ہے۔ لاہور میں بھی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کے گھر چھاپہ مارا لیکن ان کی غیرموجودگی پر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔ ادھر تحریک انصاف کے قافلے روکنے کیلئے سندھ پنجاب سرحد کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 579023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش