0
Friday 28 Oct 2016 02:52

لال حویلی کے اطراف کو 100 سے زائد کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا

لال حویلی کے اطراف کو 100 سے زائد کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دو نومبر سے قبل ہی جڑواں شہروں کو مکمل طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان نے تو دو نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاون کرنا تھا لیکن حکومت نے لال حویلی کے اطراف کو 100 سے زائد کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ کمیٹی چوک سے بوہڑ بازار اور راجا بازار سے لال حویلی تک جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آج عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے ایک جلسہ کرنا تھا جس میں عمران خان نے بھی شرکت کرنا تھی، حکومت کا مکمل زور ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا جائے اور حکومت مخالف تحریک کو مکمل طور پر دبا دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 579029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش