QR CodeQR Code

پشاور، پولیس کے سپیشل یونٹ نے دہشتگرد کو بم سمیت گرفتار کرلیا

28 Oct 2016 11:06

اسلام ٹائمز: انٹیلی جنس رپورٹ پر سپیشل یونٹ نے خزانہ شوگر مل کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو بم سمیت گرفتار کرلیا، ملزم سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور مطلوب بھی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر سپیشل پولیس یونٹ نے خزانہ شوگر مل سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عبید اللہ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور مطلوب تھا، تاہم اس سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ بم میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 579040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579040/پشاور-پولیس-کے-سپیشل-یونٹ-نے-دہشتگرد-کو-بم-سمیت-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org