0
Friday 28 Oct 2016 11:00

شہباز شریف نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

شہباز شریف نے عمران خان کو 26 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 26 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس کی کاپیاں وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور، بنی گالہ اسلام آباد اور پی ٹی آئی کے ہیڈ کوارٹر بھیجی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے اور جاوید صادق کو ان کا فرنٹ مین قرار دیا تھا۔ عمران خان کے الزامات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ بس اب بہت ہو گیا، عمران خان کو نوٹس بھیجوں گا۔ قانونی ماہرین کے مطابق کسی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے سے پہلے قانونی نوٹس بھیجنا ضروری ہوتا ہے اور الزامات لگانے والے کو 14 دن کے اندر معافی مانگنے کی مہلت دی جاتی ہے۔ عمران خان نے اگر 14 روز کے اندر اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی تو پھر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وکیل عدالت سے رجوع کرنے کے مجاز ہوں گے اور پھر مقدمہ چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 579041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش