0
Friday 28 Oct 2016 11:39

بھارتی چینل دکھانیوالے کیبل آپریٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار

بھارتی چینل دکھانیوالے کیبل آپریٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ انڈین چینل کی نشریات کی روک تھام کیلئے پیمرا انتظامیہ متحرک ہو گئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ کیبل آپریٹرز کیساتھ ساتھ گھروں میں ڈش انٹینا، بوسٹر اور وائرلیس کیبل کے استعمال کی آڑ میں انڈین چینل دکھانے والوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کے ڈر سے کیبل آپریٹرز نے انڈین چینل کی نشریات روکنا شروع کر دی ہیں۔ انڈین چینلز کی بندش پر شہریوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے انڈین ٹی وی چینل نشریات دکھانے پر پابندی کے بعد پورے پنجاب میں کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع فیصل آباد، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، جھنگ وغیرہ میں پیمرا کے اور حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے درجنوں کیبل آپریٹرز کیخلاف مقدمات کے اندراج کر دیئے گئے ہیں، خصوصی طور پر گزشتہ روز پیمرا کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ کیبل آپریٹرز انڈین چینل دکھا رہے تھے جن کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کوٹ اسحاق، اسداللہ پور، مڑھ باشی رامکے چھٹہ، خانپور، مصطفی آباد، باغ کہنہ، پنج پلہ کے کیبل یونٹس کو انسپکٹر اسداللہ کی نگرانی میں سیل کرکے مالکان کیخلاف حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے گیا ہے۔ لاہور میں بھی دوسرے اضلاع کی طرح پیمرا کی جانب سے مختلف علاقوں، گڑھی شاہو، سمن آباد، چونگی امرسدھو، باغبانپورہ وغیرہ کے علاقوں میں چھاپے مار کر انڈین چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیساتھ کیبل آپریٹنگ یونٹس کو سیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 579046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش