0
Friday 28 Oct 2016 16:01

خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے، خورشید شاہ

خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے، کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا اور ہمیں دوبارہ اپنا سفر صفر سے شروع کرنا پڑے گا۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ احتیاط کی ضرورت ہے، اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقت میں کہا بھی تھا کہ کہیں یہ معاملہ تشدد میں تبدیل نہ ہو جائے، کیونکہ صورتحال خراب ہوئی تو اس کا فائدہ پاکستان دشمنوں کو ہوگا، خوف آتا ہے کہ کہیں تشدد سے ریاست کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے شروع ہونا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظر آرہا تھا کہ اس طرح کا ماحول ضرور پیدا ہوگا، تاہم بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہیئے، عوام کی جان اور مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہر سیاست دان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے، جبکہ لال حویلی شیخ رشید کی پراپرٹی ہے اور کوئی بھی کسی کی ذاتی ملکیت خالی نہیں کرا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 579066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش